ڈائریکٹر ریٹ آف پراسیکیوشن خیبرپختونخوا میں گزشتہ سال بہترین کاکرکردگی کا مظاہر ہ کرنے والے پر پبلک اسیکیورٹر ز،سینئر پبلک پراسیکیورٹرز اور ڈپٹی پبلک پراسیکیورٹرزمیں حوصلہ افزائی کے لئے گزشتہ ایوارڈ تقریب کا انعقاد کیاگیا، اس موقع پر ڈی جی پراسیکیوشن محمد دلدار نے بہترین کارکردگی دیکھنے والوں میں ایوادڑ ز تقسیم کئے ، ایوارڈز حاصل کرنے والوں میں پشاور سے سینئر پبلک پراسیکیوٹرعارف بلال، ڈپٹی پبلک پراسیکیوٹر عظمی ناصر، اسسٹنٹ پبلک پراسیکیوٹر فوزیہ درانی، سینئرپبلک پراسیکیوٹر فضل نورانی، اسسٹنٹ پبلک پراسیکیوٹر ہمامراد،چارسدہ سے ڈپٹی پبلک پراسیکیوٹرمحمد ایاز،ڈپٹی پبلک پراسیکیوٹر محمد اللہ اور ضلع خیبر سے سینئر پبلک پراسیکیوٹر شفیع اللہ وزیر شامل ہیں ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے ان پبلک پراسیکیوٹرز کی کارکردگی کو سراہا جبکہ ڈائریکٹر جنرل پراسیکیوشن دلدار محمد نے امیدظاہر کی کہ صوبہ کے دیگر سرکاری افسران بھی دیانتداری سے کام کریں گے اور مجرمان کو کیفرکردار تک پہنچانے اورمظلوم کو انصاف فراہمی میں اپنا کردار ادا کریں گے ۔