سنٹرل جیل پشاور سے فرار قیدی کا پتہ نہ چل سکا

ایک ہفتہ گزرنے کے باوجود سنٹرل جیل پشاور سے فرار ہونے والے قیدی کا پتہ نہ چل سکا ، نو افسران و ملازمین کی معطلی ، دو کے خلاف مقدمات کے اندراج کے بعد سنٹرل جیل پشاور کے بعض انتظامی امورکے افسران کے تبادلوں اور تقرریوں کی سفارشات بھی کر دی گئی ہیں ۔ آئس سمگلنگ کے الزامات میں گرفتار ہونے والے قیدی کے سنٹرل جیل سے فرار ہونے کے کیس میں کوئی پیش رفت نہ ہو سکی ۔ سخت ترین سیکورٹی ، درجنوں کلوز خفیہ کیمروں کے باوجود قیدی کا فرار ہونا سوالیہ نشان بن گیا ہے ۔ جیل ذرائع نے بتایا ہے کہ جیل میں لگے گئے کیمروں میں بھی اس کی نشاندہی کی گئی ہے محکمہ جیل خانہ جات حکام کے عدم دلچسپی کے باعث قیدی کے فرار ہونے کے واقعہ کی تحقیقات بند کر دی گئی ہیں ۔ سنٹرل جیل پشاور سے اہم ترین قیدی کے فرار ہونے کے بعد دیگر قیدیوں کی سیکورٹی سخت کی گئی ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed