تنخواہوں کی عدم ادائیگی اور مہنگائی کے خلاف ملازمین نے جمعرات کے روز صوبائی اسمبلی کے سامنے احتجاجی دھرنا دیا ، ٹاون ون دفتر سے صوبائی اسمبلی کے احتجاجی ریلی کے باعث شہر میں ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو کر رہ گیا ۔ خیبر روڈ کی بندش کے باعث جی ٹی روڈ ، خیبر بازار روڈ سمیت مختلف مقامات پر ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو کررہ گیا ۔ جس کے باعث طلباء و طالبات کی گاڑیا ں رش میں پھنسی رہی ایمبولینس گاڑیاں بھی رش میں پھنسی رہی دفعہ 144 کے باوجود ملازمین نے احتجاجی دھرنا دیا ، احتجاجی مظاہرے کی قیادت کوارڈی نیشن کونسل کے ریاض خان ، اسلم خان ، کر رہے تھے ۔ ریلی میں مختلف ملازمین تنظیموں نے بھی شرکت کی ۔ ریلی سے خطاب کرتے ہو ئے مقررین نے کہاکہ ڈبلیو ایس ایس پی کے ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی میں مسلسل تاخیر ہو رہی ہے ۔ مہنگائی میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے ۔ جبکہ ملازمین کی کم تنخواہوں کے باعث انہیں مشکلات درپیش آ رہی ہے ۔