الیکشن کمیشن حکام کی گورنرہاوس آمد، گورنرحاجی غلام علی والیکشن کمیشن حکام کا صوبے میں عام انتخابات کی تاریخ مقرر کرنے سے متعلق ایک اہم مشاورتی اجلاس دو گھنٹے طویل مشاورتی اجلاس خوشگوار ماحول میں منعقدہوا، عام انتخابات کیلئے تاریخ کے حوالے سے مشاورت آخری مراحل میں داخل آئندہ ہفتہ گورنر حاجی غلام علی کی الیکشن کمیشن اسلام آباد میں حتمی مشاورت کیلئے ملاقات ہوگی سپریم کورٹ آف پاکستان کی احکامات کی روشنی میں گورنرہاوس پشاور میں الیکشن کمیشن کی نامزدکردہ ٹیم نے گورنرہاوس پشاور کا دورہ کیا اور گورنرخیبرپختونخوا حاجی غلام علی سے صوبائی اسمبلی کے انتخابات سے متعلق تاریخ پر مشاورت کی۔ الیکشن کمیشن کی نامزد کردہ ٹیم میں سیکرٹری الیکشن کمیشن عمرحمیدخان، سپیشل سیکرٹری الیکشن کمیشن ظفراقبال حسین اور ڈائریکٹرجنرل لاءارشد خان شامل تھے جبکہ اجلاس میں گورنرسیکرٹریٹ سے پرنسپل سیکرٹری برائے گورنر محمودحسن، ایڈیشنل سیکرٹری برائے گورنرسیف الاسلام شریک ہوئے۔گورنر نے الیکشن کمیشن کے وفد کوگورنرہاوس آمد پرخوش آمدیدکہتے ہوئے کہا کہ صوبے میں عام انتخابات کے حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلہ پرمن وعن عملدرآمد کیاجائیگا اورآج کا اہم مشاورتی اجلاس اسی ہی سلسلے کی کڑی ہے۔ گورنر نے الیکشن کمیشن کی ٹیم کو صوبے کی امن وامان سمیت مجموعی صورتحال پر تفصیلی طور پر آگاہ بھی کیا۔ دو گھنٹے طویل مشاورتی اجلاس میں عام انتخابات کیلئے تاریخ کے حوالے سے مشاورت آخری مراحل میں داخل ہوگئی اور گورنر خیبرپختونخوا آئندہ ہفتے الیکشن کمیشن اسلام آباد میں حتمی مشاورت کیلئے جائیں گے۔ قبل ازیں اجلاس میں سیکرٹری الیکشن کمیشن نے گورنر کو صوبائی اسمبلی کی تحلیل کے بعد مختلف خط وکتابت پربریفنگ دی اور عدالتی احکامات کی روشنی میں گورنر سے تاریخ دینے پر تفصیلی مشاورت کی
ادھر الیکشن کمیشن کی ہدایات کی روشنی میں الیکشن کمیشن کی ایک ٹیم جو کہ سیکرٹری الیکشن کمیشن ، سپیشل سیکرٹری الیکشن کمیشن اور ڈائریکٹر جنرل (لاء) پر مشتمل تھی نے گورنر خیبر پختونخواہ سے الیکشن کی تاریخ مقرر کرنے کے سلسلے میں ملاقات کی۔ اس ٹیم کو الیکشن کمیشن کی طرف سے مشاورت کے مکمل اختیارات دیئے گئے تھے، الیکشن کمیشن نے آئین و قانون کی روشنی میں گورنر کو بریف کیا کہ وہ خیبر پختونخواہ کی صوبائی اسمبلی کے الیکشن کی تاریخ دینے کے پابند ہیں تاکہ 90 دن یا کم سے کم وقت میں انتخابات کروائے جاسکیں۔ گورنر نے اس میٹنگ میں الیکشن کی تاریخ دینے پر کہاکہ وہ آئندہ ہفتے اس سلسلے میں الیکشن کمیشن اسلام آباد میں کمیشن کے ساتھ حتمی مشاورت کے لئے ملاقات کریں گے۔
گورنر خیبر پختونخوا کا انتخابات کی تاریخ دینے کے لئے اسلام آباد میں مذاکرات کا عندیہ
