پشاور میں کلین اینڈ گرین پشاور مہم کا آغاز

صوبائی دارلحکومت میں کلین اینڈ گرین پشاور مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ اس حوالے سے ڈپٹی کمشنرپشاور شاہ فہد کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سنیہ صافی، ڈبلیو ایس ایس پی کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر حسن نثار سمیت پشاور کی تحصیلوں کے چیئر مین، ٹی ایم او ز اور ڈبلیو ایس ایس پی کے افسران نے شرکت کی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر پشاور نے کلین اینڈ گرین پشاور مہم کے حوالے سے تفصیلات سے آگاہ کیا کہ پشاور میں خصوصی صفائی مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے جس میں انتظامی افسران کی زیر نگرانی ٹی ایم ایز اور ڈبلیو ایس ایس پی کے اہلکار روزانہ کی بنیاد پر کوڑا کرکٹ اور کچرا اُٹھائیں گے اور نالیوں اور گلیوں کی صفائی بھی کی جائے گی اور معمول کی صفائی کے ساتھ صفائی مہم بھی جاری رہے گی اور اس کے ساتھ پشاور میں عوامی آگاہی مہم بھی چلائی جائے گی جس میں عوام و تاجروں کو ہدایت کی جائے گی کہ وہ گلیوں، محلوں اور سڑکوں پر کچرہ و گند نہ پھینکیں اور کچرے کو کوڑے دانوں میں ڈالیں تاکہ پشاور کو سرسبز و شاداب بنایا جا سکے اور پشاور کے دو علاقوں گلبہار اور یونیورسٹی ٹاؤن کو ماڈل زون بنایا جائے گا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed