جنیوا: اقوام متحدہ ادارے انسانی حقوق کونسل کے اجلاس میں عرب ممالک نے قرآن پاک کو نذرِ آتش کرنے کے واقعات پر عالمی خاموشی کو مایوس کن قرار دیدیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے ادارے United Nations Human Rights Council کے اجلاس میں عرب ممالک نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ عالمی اداروں نے قرآن پاک کو نذرِ آتش کرنے کے واقعات کی مذمت کرنے سے گریز کیا۔