شعیب جمیل
پشاور کے علاقہ مچنی گیٹ فقیر کلے چوک میں پلاٹ کے تنازعہ پر فریقین کے مابین فائرنگ تبادلہ میں راہگیرنوجوان مزدور جاں بحق جبکہ راہگیر خاتون سمیت 4افراد زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے، پولیس نے بروقت کارروائی کے دوران ایک ملزم کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا جبکہ دونوں فریقین کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔شہباز خان ولد وارث خان ساکن باجوڑ حال فقیر کلے نے رپورٹ درج کراتے ہوئے مچنی گیٹ پولیس کو بتایا کہ اس کا بھائی 20سالہ عطا الرحمن چائے کی دکان پر مزدوری کرتا تھا، گزشتہ روز وہ کام پر موجود تھا کہ اس دوران فقیر کلے چوک میں دو فریقین کے مابین پلاٹ کے تنازعہ پر فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجہ میں اس کا بھائی لگ کر موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ ایک خاتون مسما اختر بی بی زوجہ عمر فاروق ساکن گڑھی فاضل فقیر کلے(راہگیر)، جنید ولد سربلند عرف بلندے عمر 24سال ساکن فقیر کلے،مسما شاہدہ زوجہ سوات خان ساکن فقیر کلے اور6سالہ بچی دعا دختر سوات خان ساکن لالا زار کالونی یونیورسٹی ٹان لگ کر شدید زخمی ہوگئے جنہیں مقامی افراد نے طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا