صوبائی دارالحکومت پشاور میں تھرٹ الرٹ جاری

صوبائی دارلحکومت پشاور میں آئندہ پانچ سے دس روز کے درمیان دہشت گردی کے شدیدترین خطرات کے باعث تھریٹ الرٹ جاری کر دیا گیا ہے سی ٹی ڈی کی جانب سے تھریٹ الرٹ سے تمام متعلقہ تھانوں اور حکام کو آگاہ کردیا ہے ، پولیس تھانوں ، چوکیوں پر حملوں کے خدشات کے باعث کیپٹل سٹی پولیس سمیت پشاور میں تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں کو چوکس کیا گیا ہے ۔ پشاو ر کے حساس ترین بازاروں ، ہشتنگری ریلوے پھاٹک ، جناح پارک روڈ ، شفیع مارکیٹ سمیت مختلف خواتین بازاروں ، ریتی بازار ، پیپل منڈی ، سبزی منڈی ، وغیرہ میں سیکورٹی کے فل پروف اقدامات کی ہدایات بھی کی ہے ۔ تاکہ کسی قسم کا کوئی ناخوشگوار واقعہ رونماء نہ ہو سکے سادہ کپڑوں میں پولیس کی بھاری نفری مختلف مقامات پر تعینات کی گئی ہے دہشت گردی کے خطرات کے باعث پشاور میں ریڈزون سمیت غیر ملکی سفارتخانوں کی سیکورٹی بھی سخت کی گئی ہے ۔ ماتحت عدالتوںمیں اسلحہ لانے پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے ۔ پشاور کینٹ میں سکیورٹی صورتحال کے باعث پید ل جانے والے افراد کی جا مع تلاشی کا سلسلہ بھی پہلی بار شروع کیا گیا ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed