بڈھ بیر میں جوانسال لڑکے کی گولیوں سے چھلنی لاش برآمد

پشاور کے علاقہ بڈھ بیر ماشوگگر سے جوانسال لڑکے کی گولیوں سے چھلنی نعش برآمد ہوئی، پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔ اسسٹنٹ سب انسپکٹر امتیاز خان کے مطابق گزشتہ روز ماشوگگر میں نعش کی موجودگی کی اطلاع پر وہ ٹیم کے ہمراہ موقع پر پہنچے تو وہاں ایک نوجوان کی نعش پڑی تھی جسے نامعلوم ملزم/ملزمان نے فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا، ابتدائی طور پر مقتول کے پاس کسی قسم کے شناختی دستاویزات برآمد نہیں ہوئے جس کی بنا پر اس کی شناخت نہ ہوسکی، پولیس کے مطابق نعش کو مردہ خانہ منتقل کرکے اس کی شناخت اور ورثا کی تلاش کیلئے تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed