انٹربینک میں ڈالر کی قیمت اضافے سے پھر 279 روپے تک پہنچ گئی

آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹاف لیول کا معاہدہ نہ ہونے اور بیرونی ادائیگیوں کے دباؤ کیوجہ سے زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کی اڑان جاری رہی۔ آئی ایم ایف کی مطلوبہ شرائط پوری کرنے کے باوجود حکومت نے براہ راست بینکوں سے قرض حاصل کرنے کے بجائے مارکیٹ ٹریژری بلز یا پی آئی بیز کی نیلامی کے ذریعے فنانسنگ کی نئی شرط اور بیرونی ادائیگیوں کے دباؤ سمیت اسٹاف لیول معاہدے میں ممکنہ تاخیر کے خدشات کے باعث بدھ کو ذرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر نے پھر سے اڑان بھری۔ جس کے سبب ڈالر انٹربینک قیمت 279 روپے جبکہ اوپن ریٹ 281روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed