گپٹل کی شاندار بیٹنگ، گلیڈی ایٹرز نے کنگز کو4 وکٹوں سے شکست دیدی

پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل)کے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے مارٹن گپٹل کی شان دار بیٹنگ کی بدولت کراچی کنگز کو ایک گیند قبل 168 رنز بنا کر میچ 4 وکٹوں سے جیت لیا۔راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پی ایس ایل 8 کے 22 ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر کراچی کنگز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔نسیم شاہ نے پہلے اوور کی پہلی گیند پر میتھیو ویڈ کی وکٹ حاصل کرکے کراچی کنگز کو دبا میں لے آئے، یہی وجہ تی کہ دوسری وکٹ پر بھی بڑی شراکت قائم نہ ہوسکی۔روسنگٹن نے میتھیو ویڈ کے آٹ ہونے کے باوجود دوسرے اینڈ سے اچھی بیٹنگ کی۔طیب طاہر دوسرے نمبر پر بیٹنگ کے لیے آئے لیکن صرف 7 رنز بنا کر 25 کے مجموعی اسکور پر آٹ ہوئے۔کراچی کنگز کے نوجوان بلے باز قاسم اکرم بھی روسنگٹن کے ساتھ کوئی بڑی شراکت بنانے میں ناکام رہے اور 8 رنز بنا کر ایمل خان کی گیند پر نسیم شاہ کو کیچ دے کر چلتے بنے۔تجربہ کار شعیب ملک بھی صرف 13 رنز بنا کر آٹ ہوئے جبکہ دوسرے اینڈ سے روسنگٹن نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا۔کپتان عماد وسیم جب بیٹنگ کے لیے میدان میں آئے تو 12 ویں اوور میں ٹیم کی 4 وکٹیں 78 رنز پر گر چکی تھیں تاہم انہوں نے ایک اچھی شراکت کی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed