پولیس اورصحافیوں کے درمیان گہرا رشتہ ہے ،دونوں کا مقصد عوام کو بہترمعاشرے کی فراہمی ہے، آئی جی پولیس اختر حیا ت

شعیب جمیل

آئی جی پولیس خیبر پختونخوا ختر حیات نے کہا ہے کہ پولیس اورصحافیوں کیدرمیان گہرا رشتہ ہیںدونوں کاایک مقصدہے، کہ لوگوں کوبہترمعاشرہ فراہم کریںکے پی پولیس کیلئے چندماہ سے دہشت گردی کاایک بڑاچیلنج ہے ان خیالات کا اظہار ائی جی خیبر پختونخو پولیس ا خترحیات نے پشاور پریس کلب کے پروگرام میٹ دی پریس میںخطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر پشاور پریس کلب کے صدر ارشد عزیزملک ،جی ایس عرفان موسی زئی ،نائب صدر شیخ رضوان اور فنانس سیکرٹری عماد وحید بھی انکے ہمراہ موجود تھے ائی جی خیبر پختونخوا اختر حیات نے کہا کہ سی ٹی ڈی کاصوبے ازسرنو جائزلیاسی ٹی ڈی میں ہم نے نئے افسران لگائے جبکہ مختلف ریجزن میں سی ٹی ڈی کی توسیع کردی گئی ہے، قبائلی علاقوں میں پولیس کاسروس اسٹرکچر صوبائی حکومت کوبھیج دیا،ائی جی پولیس خیبر پختونخوا اختر حیات نے کہا کہ پولیس لائن مسجد دھماکہ کے گروپ کوبے نقاب کردیاہے ،صوبے میں بھتہ خو. ایک حقیقت ہے،لیکن ہم نے اسی طرح کام نہیں کیاہے ائی جی خیبر پختونخوا نے کہا کہ انتخابات کیلئے سیکورٹی سے متعلق سابق آئی جی جواب دے چکاہے انہوںنے کہا کہ پشاورکے مخصوص ایریاکوہم ریڈزون میں ڈیکلئیر کردیاہے،ان علاقوں میں لوگ مختلف کام کے حوالے سے آتے ہیںآئی جی پولیس اختر حیات نے کہا کہ جہاں سیف سٹی کیمرے ہوتے ہیں،وہاں سٹریٹ کرائم کیسزکم رپورٹ ہوتے ہیں، سیف سٹی پراجیکٹ پورے شہرمیں جتناجلدی ہوسکے،کررہے ہیں،پرائیویٹ لوگوں سے بھی کہوں گاکہ سی سی ٹی وی کیمرے لگائیں انہوںنے کہا کہ جس پولیس کونوکری سے برخاست کیاتھا، اس کی اپیل لی گئی ہے ۔آئی جی پولیس اختر حیات نے کہا کہ غیر قانونی رہائش پزیرافغان مہاجرین کیخلاف کاروائیاں کررہے ہیں جبکہ جہاں ایف ائی ارکی اندراج میں تاخیرہورہی ہے،اس کی تیزی پرکام کررہے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed