شعیب جمیل
نئے تعینات سی پی سی کمانڈنٹ نور جمال کا جامعہ پشاور وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد ادریس سے ملاقات۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد ادریس نے کمانڈنٹ سی پی سی کا خیر مقدم کیا اور امید ظاہر کی کے انکی زیر نگرانی کیمپس پولیس اور جامعہ پشاور کی انتظامیہ مل کر جامعہ پشاور کو ہمیشہ کی طرح اپنے طلبہ، اساتذہ اور تمام ملازمین کیلئے پر امن ماحول دینے میں کامیاب رہے گا۔ملاقات میں کیمپس سے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور ماحول کو پر امن بنانے کیلئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی گئی۔کمانڈنٹ نے کہا کہ جامعہ پشاور کی انتظامیہ سے مل کر سیکیورٹی پلاننگ اور گارڈز کی ایڈوانس تربیت کے لئے بھی ٹھوس اقدامات کا ارادہ رکھتے ہیں۔کمانڈنٹ سی پی سی نور جمال نے کیمپس سے دلی جزبے اور محبت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں اس تاریخی مادر علمی سے فارغ التحصیل ہوں، اس جامعہ نے دنیا کہ ہر کونے میں اپنا لوہا منوانے کی تاریخ رقم کی ہے۔ اس جامعہ کی خلوصِ دل سے خدمت کرنا اس کا حقیقی حق چکانے کے مترادف ہے۔کمانڈنٹ سی پی سی نور جمال کے ہمراہ ڈی ایس پی فضل ربی خان اور ایس ایچ او داؤد خان شامل تھے۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد ادریس نے آخر میں کمانڈنٹ سی پی سی نور جمال کو یادگاری شیلڈ پیش کی۔