گورنر خیبرپختونخوا نے صوبائی اسمبلی کے انتخابات کے لیے تاریخ دینے کی بجائے الیکشن کمیشن کو مشاورت کے لیے بلالیا۔ گورنر کا کہنا ہے کہ وہ مشاورت کے بعد تاریخ دیں گے۔سپریم کورٹ کی فیصلے کے بعد الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا اسمبلی انتخابات کی تاریخ کے لیے گورنر خیبرپختونخوا کو خط لکھا تھا جس کا جواب گورنر حاجی غلام علی نے دے دیا ہے۔اس حوالے سے گورنر خیبرپختونخوا نے ایکسپریس کو بتایا کہ انہوں نے مشاورت کے لیے الیکشن کمیشن کو بلایا ہے، الیکشن کمیشن سے کہا گیا ہے کہ وہ 7 یا 8 مارچ کو آکر مشاورت کریں۔