پولیو مہم دسویں رمضان سے شروع کرنے کا فیصلہ

خانہ شماری کے باعث پولیو مہم سیکورٹی کے باعث دسویں رمضان المبارک سے شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس پرپولیو ورکروں نے شدید تحفظات کا اظہار کر دیا ہے ، پشاور سمیت صوبے بھر میں خانہ و مردم شماری کے لئے پولیس اہلکاروں کی خدمات دینے کے بعد پولیو مہم کے لئے پولیس سیکورٹی کم پڑگئی ہے ، پولیس سیکورٹی کم پڑنے کے باعث آئندہ ہفتے سے شروع ہونے والے پولیو مہم اب دسویں رمضان المبارک سے کرنے کی منظوری دی ہے ، دسویں رمضان المبارک سے پولیو مہم شروع کرنے کے فیصلے پر پولیو ورکروں نے شدید تحفظات کااظہار کیا ہے اور موقف اختیار کیا ہے کہ رمضان المبارک میں شدیدگرمی اور روزہ کے باعث وہ کس طرح پولیو مہم چلائینگے ۔ اس طرح بیشتر پولیو ورکرز مختلف سینٹرز میں افطاری کرینگے ، تاہم افطاری کے لئے بھی انہیں کوئی ٹی اے ، ڈی اے نہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، ورکرز کے مطابق مہم کے دوران روزہ دار خواتین یا پولیس اہلکار چوتھے ، پانچویں ، چھٹے فلور پر کیسے ڈیوٹیاں سرانجام دینگے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed