شعیب جمیل
ڈپٹی ارگنائزر انصاف لائرز فارم پاکستان سنئیر قانون دان محمد معظم بٹ نے کہا ہے کہ ہمارے ملک کو قائم کرنیوالے افراد انتہائی قابل پڑھے لکھے اور سمجھ دار افراد تھے جبکہ وہ حکمران جو ہمارے ملک کو چلاتے رہے ہیں اور اب بھی مسلط ہیں ،ہمیشہ ہمارے قومی تشخص اور وحدت کو نقصان پہنچاتے رہے ہیں ان خیالات کا اظہارر انہوںنے پشاور پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب میں کیا انکے ہمراہ شاہ فیصل الیاس ایڈووکیٹ بھی موجود تھے، محمد معظم بٹ نے کہا کہ ہمارے ملک کے وزیر اعظم لیاقت علی خان شہید ہوئے ،ذولفقار علی بھٹو کا عدالتی قتل کیا گیا ،مخترمہ بے نظیر بھٹو شہید ہوئیں اور اب عمران خان نشانے پر ہیں ۔جیسا سابقہ وزراء اعظم کیساتھ ہوا کہ انکے قاتل نا قابل گرفت رہے ویسا ہی عمران خان کے قتل کا اقدام کرنے والے بھی نا قابل گرفت ہیں اور انکو تمام سہولتیں بھی فراہم کی جا رہی ہے ۔عوام کا بنیادی حق ہے کہ انکو قائد کی واضح ہدایات اور رہنمائی ملتی رہے جبکہ مسلط حکومت نے پیمرا کے ذریعے اس بنیادی حق کو معطل کر دیا ہے ۔عوام کا یہ بھی بنیادی حق ہے کہ انکے قائد کی سلامتی کیلئے ہر ممکنہ حفاظتی اقدامات کو یقینی بنائے لیکن ا واز بند کرنے کیساتھ ساتھ نکی سانسوں کو بھی بند کرنے کی راہ ہموار کی جا ررہی ہے انہوںنے کہا کہ ہمارے ملک کی عدالتوں کو فضل الرحمن جیسے لوگ دھمکا رہے ہیں اور موقع ملنے پر ریاستی اداروں کو بھی کھلے عام انکھیں دکھاتے ہیں ،ہمارا گورنر ائین سے انحراف کرتے ہوئے صوبے کی عوام کی الیکشن کے حق سے محروم کر چکا ہے ،سپریم کورٹ نواز شریف دور سے لیکر آج تک تقسیم اور کمزور دکھائی دیتی ہے