درسی کتب و کاپیاں پچاس فیصد مہنگی ہو گئیں

نئے تعلیمی سال کے آمد اور ملک میں کا غذ مہنگا ہونے سے درستی کتابیں ور کاپیاں پچاس فیصد مزید مہنگی ہو گئی ہے کاغذ بحران نے سر اٹھانے لگا ہے ۔ ڈالر مہنگے ہونے کی وجہ سے کتابیں اور کاپیاں بھی مہنگی ہو گئی ہے ۔ بک سیلرز ، پبلشرز ، پرنٹرز کے مطابق کاغذ دآرمد کرنے کیلئے حکومت نے ایل سیز وقت پر نہ کھولی تو نئے تعلیمی سال میں درسی کتابیں طلباء کو وقت پردستیاب نہیں ہو گی جبکہ سرکاری سکولوں کے لئے مفت کتابوں کی پرنٹنگ کاکام بھی کاغذ نہ ہونے کے باعث جزوی طور پررک گیا ہے بیشتر کتابوں کی پرنٹنگ کا کام مکمل نہیں ہوا ہے ۔ پبلشرز مشتاق خلیل کے مطابق کتابوں اور کاپیوں کا سٹاک ختم ہو رہا ہے بازاروں میں کتابیں اور کاپیاں گزشتہ سال کے مقابلے میں رواں سال دگنی قیمتوں پر مل رہی ہے والدین کے مطابق مہنگی درستی کتابیں خریدنے سے جیب پر مزید بوجھ بڑھے گا ۔ رمضان المبارک کی آمد ، مہنگائی ، نئے داخلوں ، ٹرانسپورٹ فیس میں اضافہ ، جبکہ دوسری طرف مہنگی درستی کتابوں کے باعث گھریلو بجٹ بری طور پر متاثر ہو کر رہ گیا ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed