ملک میں ایک درجن انڈوں کی قیمت 300 روپے تک پہنچ گئی

ملک میں سردیاں ختم ہونے کو ہیں لیکن انڈوں کی قیمت میں کمی کے بجائے اضافہ ہو رہا ہے۔کوئٹہ میں ایک درجن انڈوں کی قیمت دو سو اسی سے تین سو روپے تک ہوگئی ہے اور پشاور میں ایک درجن انڈے تین سو روپے میں فروخت کیے جارہے ہیں۔لاہور میں ایک درجن انڈوں کی قیمت دو سو سینتیس اور اسلام آباد میں دو سو اڑتیس روپے ہے، حیدر آباد میں تین سو روپے، ملتان میں دوسو پچاس ، فیصل آباد میں دو سو ساٹھ اور سوات میں تین سو روپے فی درجن میں انڈے فروحت کیے جا رہے ہیں۔
اس کے علاوہ دودھ کی قیمتوں میں بھی مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، اسلام آباد میں فی لیٹر دودھ دو سو روپے ،لاہور میں ایک سو ستر روپے ، فیصل آباد میں ڈیڑھ سو روپے، ملتان میں ایک سو ساٹھ اور حیدر آباد میں ایک سو ستر سے دو سو روپے فی لیٹر تک فروخت کیا جا رہا ہے۔دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے بھی ویڈیو لنک پر خطاب میں مہنگائی کا ذکر کرتے ہوئے انڈوں کا تذکرہ کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed