رکھما بائی: ہندوستان کی دوسری ڈاکٹر جن کی بچپن کی شادی ملکہ وکٹوریہ نے ختم کروائی

مراٹھی خاندان کی رکھما بائی کی عمر 11 سال تھی جب سنہ 1875 میں اُن کی شادی 19 سالہ دادا جی بھیکاجی سے کر دی گئی۔بھیکا جی، رکھما بائی کے سوتیلے والد ڈاکٹر سکھارام ارجن کے ایک غریب رشتے دار تھے۔سدھیر چندر اپنی کتاب میں لکھتے ہیں کہ رکھما بائی کی شادی میں یہ شرط رکھی گئی کہ بھیکا جی گھر داماد ہوں گے اور وہ سسرال ہی کے خرچ پر تعلیم حاصل کر کے ’ایک اچھا انسان‘ بنیں گے۔ اگرچہ شادی تو ہو گئی مگر رخصتی نہیں کی گئی۔ اور چھ ماہ بعد جب رکھما بائی کی بلوغت کا آغاز ہوا تو اصلاحی رجحانات رکھنے والے ان کے والد ڈاکٹر ارجن نے اتنی کم عمری میں رخصتی کو ان کی صحت کے لیے نقصان دہ جان کر اس کی اجازت نہ دی۔بھیکا جی، جو اب 20 سال کے تھے اپنے سسر کے اس فیصلے پر شدید خفا ہوئے کیونکہ وہ پہلے ہی اس شادی کے بدلے تعلیم دیے جانے اور ’ایک اچھا انسان‘ بنانے کی کوششوں پر ناراض تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed