جسمانی وزن میں کمی کا آسان ترین طریقہ

جسمانی وزن میں اضافہ تو کسی بھی فرد کو پسند نہیں ہوتا بالخصوص اگر پیٹ باہر نکلنا شروع ہوجائے۔جسمانی وزن میں کمی کے لیے لوگ ڈائٹنگ کرتے ہیں، ورزشوں کے پروگرام کا حصہ بنتے ہیں یا ایسے ہی دیگر طریقوں کو اپناتے ہیں۔جگر کیلئے وہ نقصان دہ غذائیں جو بیشتر افراد بہت شوق سے کھاتے ہیںمگر ایک ایسا طریقہ بھی موجود ہے جس سے جسمانی وزن میں کمی لانا ممکن ہے اور کچھ خاص کرنا بھی نہیں پڑتا۔اور وہ ہے مناسب وقت تک نیند جس سے غذا اور ورزش کے معمولات زیادہ مؤثر ہو جاتے ہیں۔یہ بات امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔
آج کل کی وہ عام عادت جو آپ کو موٹاپے کا شکار بنا دیتی ہے.پٹسبرگ یونیورسٹی کی اس تحقیق میں ایسے 125 بالغ افراد کو شامل کیا گیا تھا جن کا جسمانی وزن کافی زیادہ تھا یا وہ موٹاپے کے شکار تھے۔ان افراد کو جسمانی وزن میں کمی کے ایک سالہ پروگرام کا حصہ بنایا گیا اور یہ دیکھا گیا کہ نیند کے دورانیے سے غذا اور ورزش کے معمول کو برقرار رکھنے میں کس حد تک مدد ملی۔
نتائج سے معلوم ہوا کہ زیادہ وقت تک سونے والے افراد کو غذائی کیلوریز کو محدود کرنے میں مدد ملی جبکہ وہ ورزش کو بھی اپنے معمول کا حصہ بنانے میں کامیاب ہوئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed