شعیب جمیل
انسداد دہشتگردی پشاور کی خصوصی عدالت نے جیل بھرو تحریک میں زبردستی جیل کے اندر جانے اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کا الزام میں گرفتار پی ٹی آئی کارکن کی ضمانت درخواست منظور کرتے ہوے ملزم کو ضمانت پر رہا کردیا۔ ملزم کی جانب سے کیس کی پیروی ارباب فخر عالم ایڈووکیٹ نے کی۔ استعاثہ کے مطابق ملزم جلال مہمند نے جیل بھرو تحریک کے دوران سنٹرل جیل کے اندر جانے کی کوشش کی تھی ملزم جلال کے ساتھ دیگر چار ساتھیوں نے بھی جیل کے اندر جانے کی کوشش کی تھی۔ ملزم کے خلاف دہشت گردی سمیت چار دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔۔واضح رہے کہ پشاور میں جیل بھرو تحریک کے دوران پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان نے پشاور سنٹر ل جیل کے سامنے مظاہرہ کیا تھا اور گرفتار ی دینے کے لیے سنٹرل جیل کے اندر گھسنے کی کوشش کی تھی جس کے بعد پولیس نے پانچ ملزمان کے خلاف دہشت گردی اور امن وامان اور سرکاکاری املاک کو نقصان پہنچانے کا مقدمہ درج کردیا تھا تاہم دیگر چار ملزمان نے پہلے ہی سے عدالت میں عبوری ضمانت کی درخواست دی ہے۔