افغانستان میں ٹی وی اینکر سے امریکہ کی فیکٹری میں ملازمت تک: ’یہ کام بالکل پسند نہیں لیکن خاندان کی مدد کے لیے کرنا پڑتا ہے‘

افغانستان میں طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد 76 ہزار افغان شہریوں کو امریکہ بھر میں آباد ہوئے تقریباً ایک سال کا عرصہ گزر چکا ہے لیکن بی بی سی کے صحافی سٹیفن سٹار کے مطابق ان افغان شہریوں اور خاص طور پر اپنا وطن چھوڑنے والی خواتین صحافیوں کی کہانیاں ابھی تک ان کہی ہیں۔صحافی بصیرہ جویا کابل سے اپنے پروگرام کی اینکر ہوا کرتی تھیں لیکن جب اگست 2021 میں طالبان نے افغانستان کے دارالحکومت پر قبضہ کر لیا تو سب کچھ بدل گیا۔انھوں نے بی بی سی کو بتایا کہ ’میں نے ایک مضمون لکھا اور اسے اپنے فیس بک پیج پر پوسٹ کیا اور مجھے طالبان کی طرف سے فون کالز آنے لگیں۔ اس لیے میں روپوش ہو گئی۔‘سترہ ماہ بعد 24 سالہ بصیرہ جویا خود کو ایک بہت ہی مختلف جگہ پر پاتی ہیں۔ سیاست دانوں سے انٹرویو کرنے اور کابل میں تازہ ترین بریکنگ نیوز سے باخبر رہنے کی زندگی جا چکی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed