انقلاب پولیس سٹیشن کی حدود میرہ سو ڑیزئی میں جا ئیداد کے تنا زعہ پر نوا سے نے اپنے دادا کو فائر نگ کر کے مو ت کے گھاٹ اتا ردیا۔ واقعا ت کے مطابق گزشتہ روز مد عی شیر علی خان ولد قمر خیل عمر 42سال قو م آفر یدی نے رپو رٹ درج کرا تے ہوئے پولیس کو بتایا کہ وہ اپنے والد قمر خیل ولد ناصر خان عمر 77سال قو م آفریدی کیسا تھ میر ہ سو ڑیزئی میں موجود تھا کہ اسی دوران نادر خان ولد ہا ی خان نے آ کر ان پرفائر نگ کر دی جسکے نتیجے میں اسکا والد قمر خیل فائر نگ کے زد میں آ کر زخمی ہو گیا جنہیں تشویشنا ک حالت میں لیڈ ی ریڈ نگ ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں پر وہ زخمو ں کی تا ب نہ لا تے ہوئے دم توڑ گیا جبکہ ملزم ارتکاب جر م کر نے کے بعد جائیو قو عہ سے فرار ہو نے میں کامیاب ہو گیا مد عی نے بتایا کہ انکا ملزم کیسا تھ جا ئیداد کا تنا زعہ چلا آرہا ہے پولیس نے نعش کو تحو یل میں لیکر پو سٹما رٹم کیلئے خیبر میڈیکل کالج پہنچا دیا اور ملزم کیخلاف مقد مہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے