سعودی عرب نے مساجد میں نمازیوں کی تصاویر لینے اورانہیں کسی بھی پلیٹ فارم پر نشر کرنے پر پابندی عائد کردی۔
جس کا مقصد نمازیوں استحصال سے بچانا اور نماز جیسے اہم رکن میں توجہ بٹنے سے نمازیوں کو محفوظ رکھنا ہے اس حوالے سے سعودی عرب کی مذہبی امور کی وزارت کے ترجمان عبداللہ العنزی نے بیان میں کہا کہ مساجد میں نمازیوں کی تصاویر لینے اور انہیں مواصلاتی مقامات پر شائع کرنے سے روکنے کا مقصد اسلام کا تحفظ اور منبروں کو استحصال سے بچانا ہے۔یاد رہے کہ سعودی میں بعض زائرین دوران طواف ویڈیو بناتے نظر آتے ہیں جس بھی عبادت میں حرج آتا ہے یہی وجہ ہے سعودی حکام نے اس پر بندی عائد کر دی ہے۔
سعودی میں نمازیوں کی تصاویر لینے پر پابندی عائد
