پشاور سمیت صوبے بھر میں جان بچانے والی 131ادویات کی شدید قلت پیدا ہو گئی ہے ، 131ادویات کی شدید قلت پیدا ہونے کے بعد بعض ادویات بلیک میں فروخت ہونا شروع ہو گئی ہے ۔ جس کے باعث مریضوں اور انکے رشتہ داروں کو شدید ترین مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہاہے ، جبکہ ایرانی اور انڈین ا دویات کی فروخت میں اضافہ ہو گیا ہے ، قیمتوں میں 35فیصد اضافہ نہ ملنے پر ادویات ساز کمپنیوں نے پلانٹ بند کرنا شروع کردیا ہے ، بیشتر ملٹی نیشنل کمپنیوں نے ادویات کی قیمتوں کے تنازعے پر پیدوار بند کردی ہیں۔ خام مال نہ ہونے کے باعث ادویات کی تیاری بند ہو گئی ہے پشاور سمیت صوبے بھر میں بعض ادویات کی فیکٹریاں بھی بھی بند ہو گئی ہے ۔