جمائما گولڈ سمتھ کا پاکستانیوں کے لئے اعلان

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاکستانیوں کیلئے جمائما نے پیغام میں اعلان کیا ہے کہ ان کی فلم ’?What’s Love Got To Do With It‘ پاکستان میں ریلیز ہو گئی ہے۔

جمائما نے لکھا کہ ’پاکستانیو! جائیں اور جاکر سجل علی کی سنسنی خیز اداکاری دیکھیں ہماری فلم ’?What’s Love Got To Do With It‘ پاکستان میں ریلیز ہو چکی ہے‘۔

پاکستان میں عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما کی فلم ریلیز ہونے پر انہیں سوشل میڈیا صارفین اور پاکستان شوبز کے اداکاروں کی جانب سے مبارکباد دی جارہی ہے۔

یاد رہے کہ جمائما کی فلم ’?What’s Love Got To Do With It‘ 24 کو برطانیہ میں ریلیز کی گئی تھی جو اب پاکستان کے سنیما گھروں کی زینت بن رہی ہے۔ فلم میں پاکستانی رسم و رواج اور رواتیوں کی عکاسی کر کے مسلمانوں کے ایک مثبت انداز میں نمائندگی کی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed