اسلام آبادمیں گرفتارخیبرپختونخواپولیس کے اہلکاروں کو رہائی مل گئی ہے خیبر پختونخوا پولیس کے اہلکار وں کی گرفتاری گزشتہ ہفتے اسلام آباد میں ہوئی تھی اسلام آباد میں ہونے والے احتجاج کے باعث سابق اراکین اسمبلی کے ساتھ ڈیوٹیاں سرانجام دینے والے خیبر پختونخوا اسمبلی کے تین سے زائد پولیس اہلکاروں کی گرفتاری اسلام آباد پولیس کے ہاتھوں ہو ئی تھی پولیس ذرائع نے بتایا ہے کہ ان کی گرفتاری کے بعد خیبر پختونخوا پولیس نے تفصیلات کے حوالے سے اسلام آباد پولیس سے بھی رابطہ کیا تھا جبکہ ان کی رہائی کے لئے خصوصی لیگل ٹیم بھی اسلام آباد بھیجوائی گئی تھی ، ذرائع نے بتایا ہے کہ پولیس اہلکاروں کی ضمانت پررہائی ہو گئی ہے گزشتہ روزرہا ہونے والے خیبرپختونخوا پولیس کے اہلکار واپس پشاور پہنچ گئے ہیں ان میں سے بعض نے پشاور پولیس لائن میں بھی رپورٹ کردی ہے ۔