کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بہترین بالنگ کے باجود ناکام’ قلندرز کی17رنز سے جیت

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)2023 کے میچ میں لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو باآسانی 17 رنز سے شکست دیدی جبکہ گلیڈی ایٹرز کے بالرز نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے قلندرز کو 148 رنز تک محدود کردیا تھا۔قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جارہے پی ایس ایل کے 18 ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹاس جیت کر لاہور قلندرز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔لاہور قلندرز کو پہلا نقصان 5 رنز پر اٹھانا پڑا جب فخرزمان رن آٹ ہوئے، انہوں نے ایک چوکے کی مدد سے صرف 4 رنز بنائے تھے۔عمید آصف نے فخرزمان کو رن آٹ کرنے کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو کو دوسری کامیابی مرزا بیگ کی وکٹ کی صورت میں حاصل کی۔لاہور قلندرز کے بلے باز مسلسل آٹ ہوتے رہے اور 16 کے اسکور پر سیم بلنگز صرف 2 رنز بنا کر نوین الحق کی گیند پر آٹ ہوئے۔حسین طلعت بھی 6 رنز بنا کر آٹ ہوئے، جس کے بعد قلندرز کی 4 وکٹیں 28 رنز پر گر گئی تھیں۔مشکل وقت میں کپتان شاہین شاہ آفریدی اور عبداللہ شفیق نے مختصر شراکت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed