مثالیں بر طانیہ کی ‘خود عدالت کا احترام نہیں کرتے’ انسداد دہشتگری عدالت

اسلام آباد میں انسداد دہشتگردی عدالت نے کہا ہے کہ مثالیں بر طانیہ کی دیتے ہیں اور خود عدالت کا احترام نہیں کرتے، اپنے ساتھ غنڈے اور بدمعاش بھی کمرہ عدالت میں لاتے ہیں، نام انصاف پر رکھا ہوا ہے اور عدالت میں زندہ باد اور مردہ باد کے نعرے لگاتے ہیں،انسداد دہشتگردی کی عدالت میں اسدعمر اور دیگر پی ٹی آئی رہنمائوں کے خلاف الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج کرنے پر درج کیس کی سماعت ہوئی،سماعت کے دوران جج راجہ ناصر عباس نے جوڈیشل کمپلیکس میں عمران خان کی گزشتہ پیشی پر ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اس دن آئے تھے اور اپنے ساتھ اڑھائی ہزار بندہ بھی کمرہ عدالت لے کر آئے،جج نے کہا کہ نام انصاف پر رکھا ہوا ہے اور عدالت میں زندہ باد اور مردہ باد کے نعرے لگاتے ہیں، برطانیہ کی مثالیں دیتے ہیں اور خود عدالت کا احترام نہیں کرتے، اپنے ساتھ غنڈے اور بدمعاش بھی کمرہ عدالت میں لاتے ہیں، میرے پاس اس معاملے کی تمام سی سی ٹی وی فوٹیج بھی موجود ہے،

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed