پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا کے صوبائی قائم مقام صدر وزیر مملکت محمد علی شاہ باچا نے کہا ہے کہ کاش ایسا ہو جائے کہ جس برق رفتاری سے لاڈلے کو ہر جگہ سے ریلیف مل رہا ہے تو ٹھیک اسی طرح سے شہید ذوالفقار علی بھٹو کے عدالتی قتل کی بھی تحقیقات کروائی جائیں اور بھٹو شہید کو مرنے کے بعد ہی انصاف مہیا کردیا جائے کیونکہ اس حوالے سے تو خود اسی بینچ کے ایک جج نے اپنی زندگی میں ہی کہہ دیا تھا کہ بھٹو کا عدالتی قتل کیا گیا تھا بھٹو شہید کی اس حوالے سے پٹیشن معزز عدالت میں پڑی ہوئی ہے جس کو زیر سماعت لا کر ملک کے پہلے منتخب وزیر اعظم کو انصاف دلوانے کی اشد ضرورت ہے ، امید کرتے ہے کہ پیپلز پارٹی کو بھی اسی تیز رفتاری سے انصاف مہیا کیا جائے گا جس تیزی کے ساتھ لاڈلے کو انصاف مہیا کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ پورے ملک کو ایک جماعت کے چند مٹھی بھر کارکنوں نے اپنے جھوٹ اور نفرت کی سیاست کی لپیٹ میں لے رکھا ہے ایک طرف خود ہی یہ لوگ وقت سے پہلے غیر آئینی و غیر قانونی و غیر جمہوری طریقے سے اسمبلیاں توڑتے ہیں اور پھر انہی اسمبلیوں کادوبارہ الیکشن کروانے کے لیئے اداروں اور قوم کا وقت ضائع کرتے ہیں اگر ان لوگوں نے اسمبلیوں میں آکر پھر ان اسمبلیوں کو توڑنا ہے یا پھر مستعفی ہوجانا ہے تو پھر ان اسمبلیوں کا قبل از وقت الیکشن کروانے کی کیا ضرورت ہے اس وقت تو قوم کو اسی نااہل جماعت کے لیڈر کی حکومت کے وقت کیئے گئے غلط معاشی منصوبوں سے نجات دلانے اور عوام کو معاشی طور پر مضبوط اور خوشحال بنانے کی ضرورت ہے عمران نیازی کو اقتدار سے نکالا گیا تو انتشار کی علامت بن گئے ہیں، پی ٹی آئی والے بار بار مطالبہ اور شور کرتے رہے کہ استعفے منظور کرو ، اسپیکر نے استعفے منظور کیئے تو ماتم کرتے ہیں عمران نے پاکستان میں انتشار پہیلانے کو اپنا مشن بنا رکھا ہے،