عمران پر ایک اور قاتلانہ حملے کی تیاری ہو رہی ہے’ بابر اعوان

پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما بابر اعوان نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق وزیر اعظم اور پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان پر ایک اور قاتلانہ حملے کی تیاری ہو رہی ہے،عمران خان پر اسلام آباد کچہری میں پیشی کے دوران قاتلانہ حملہ کیا جاسکتا ہے ،عدلیہ سے اپیل ہے عمران خان کی پیشی بذریعہ ویڈیو لنک کی جائے۔پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رہنما بابر اعوان نے کہا کہ آج سے چند ماہ قبل پی ٹی آئی کا لانگ مارچ شروع ہونے سے پہلے ہمیں عمران خان پر حملے کی اطلاعات موصول ہوئی تھیں جن کی بنیاد پر میں نے ایک پریس کانفرنس کی تھی جس میں کہا تھا کہ عمران خان پر قاتلانہ حملے ہوگا۔انہوں نے کہا کہ جب میں نے یہ بات کی تو اس وقت دوستوں نے اس کا مذاق اڑایا تھا، اس کے بعد عمران خان نے بھی دو بار اس بات کو دہرایا کہ ان پر حملہ ہوگا اور یہ بھی بتادیا کہ حملہ کس طرح سے ہوگا، اس کے بعد اس منصوبے پر وزیر آباد میں عمل کیا گیا، اس حملے میں عمران خان سمیت 11 لوگ شدید زخمی ہوئے جبکہ ہمارا ایک کارکن جاں بحق بھی ہوا۔انہوںنے کہاکہ واقعہ کو مذہبی جنونیت کا رنگ دینے کی کوشش کی گئی اور آج تک عمران خان کے بیان کے مطابق مقدمہ درج نہیں کیا گیا، حکومت نے کیس میں 2 مؤقف اپنائے، ایک یہ کہ عمران خان پر کوئی حملہ نہیں ہوا، دوسرا یہ کہ ان پر مذہبی جنونی نے حملہ کیا، مقامی پولیس اور ذمے داران اپنی ذمے داریاں ادا کرنے میں ناکام رہے، پھر جے آئی ٹی نے بتایا کہ پی ٹی آئی چیئرمین پر 3 مقامات سے فائرنگ کی گئی۔بابر اعوان نے کہا کہ اب ہمارے پاس کچھ تازہ شواہد، حالاتی شواہد اور اطلاعات ہیں جن کی بنیاد پر ہم حساس صورتحال بیان کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں کہ کس طرح عمران خان کی جان لینے کی کوشش ہو رہی ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed