سنٹرل جیل پشاور سے قیدی کے فرار ہونے کے الزامات میں تین گاڑیوں کے ڈرائیوروں کو شامل تفتیش کر دیا ہے ۔ جبکہ پشاور پولیس کی خصوصی ٹیم ملزم کی گرفتاری کے لئے سوات پہنچ گئی ہے سنٹرل جیل پشاور سے سوات سے تعلق رکھنے والے قیدی سیف الرحمان کی ویڈیو فوٹیجز بھی سوشل میڈیا پر جاری ہو گئی ہے ، خیبر پختونخوا پولیس کو بھی تمام تر تفصیلات ملزم کے بارے میں فراہم کر دی ہے سنٹرل جیل پشاور سے قیدی کے فرار ہونے کے بعد جیل خانہ جات انتظامیہ کی جانب سے تشکیل کردہ خصوصی ٹیم نے گزشتہ روز جیل کے مختلف حصوں کادورہ کیا ، معطل ہونے والے نو اہلکاروں و افسران کو شامل تفتیش کر کے ان کے بیانات بھی قلمبند کرنا شروع کردیئے ہیں ۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ جیل سے فرار ہونے والے ملزم کے بعد جیل کی سیکورٹی مزید سخت کی گئی ہے تاہم ان کے معاونت کاروں کی تلاش شروع کردی گئی ہے