جیل بھرو تحریک میں گرفتار پی ٹی آئی رہنمائو ں کو رہا کرنے کا حکم

لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کی جیل بھرو تحریک میں گرفتار ہونیوالے رہنمائوں کو رہا کرنے کا حکم دیدیا۔جسٹس طارق سلیم شیخ نے فواد چوہدری کی درخواست پرحکم جاری کیا۔ عدالت نے شاہ محمود قریشی، اسدعمر سمیت تحریک انصاف کے دیگر رہنمائوں کی نظربندی کے احکامات معطل کردیے۔عدالت نے نظربند رہنمائوں کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔عدالت نے پنجاب حکومت سمیت فریقین سے 7 مارچ کو جواب بھی طلب کرلیا۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود، اسد عمر سمیت دیگر رہنماں اور کارکنوں کو لاہور سے گرفتار کیا گیا تھا اور انہیں صوبے کی دوسری جیلوں میں منتقل کیا گیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed