تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کے انتخابی مہم شروع ہونے کے حوالے سے چوک یادگار میں آج بڑا سکرین لگے گی ۔ تحریک انصاف کی جانب سے انتخابی مہم کا آغاز آج سے شروع کریگی ، اس حوالے سے چوک یادگار میں بڑی سکرین لگائی جائیگی شام چھ بجے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان قوم سے خطاب کرینگے۔ پشاور سمیت صوبے بھرکے ڈسرکٹ تنظیموں کو عمران خان کی تقر سننے کے لئے بڑی بڑی سکرینیں لگانے کی ہدایات کی ہیں ۔ سپریم کورٹ کی جانب سے نوئے روز میں انتخابات کرانے کے فیصلے کے بعد آج سے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان انتخابی مہم کاآغاز کرینگے ۔ تمام ٹکٹ ہو لڈ رز سابق اراکین اسمبلی ، سینٹرز ، صدورز ، تنظیموں کے عہدیداروں ، میئرز سمیت تمام یونین کونسل اور وویلج کونسلز کے چیئر مینز او ورکرز کو بھی شرکت کی ہدایات کی گئی ہے ۔