بڈھ بیر میں میاں بیوی کی ایک دوسرے پر فائرنگ’ دونوں جاں بحق

شعیب جمیل

پشاور کے علاقے بڈھ بیر میں معمولی تکرار پر میاں بیوی نے فائرنگ کر کے ایک دوسرے کو قتل کر دیا۔پولیس کے مطابق تھانہ بڈھ بیر میں واقعے کی ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے، بیٹے کے مطابق والد بخش ولد حاجی مسلم اور والدہ مسماة گل مینہ زوجہ بخش نے معمولی تکرار کے بعد ایک دوسرے پر فائرنگ کر دی۔پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے خاتون موقع پر جاں بحق ہو گئی جبکہ زخمی شوہر ہسپتال میں دوران علاج دم توڑ گیا۔مدعی مقدمہ خان زیب ولد بخش کا کہنا ہے کہ میں گھر میں ہی موجود تھا کہ والدین نے معمولی تکرار کے بعد ایک دوسرے پر فائرنگ کر دی ‘ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed