ایڈیشنل سیشن جج بخت عالم نے منشیات سمگلر کو جرم ثابت ہونے پر عمر قید بامشقت کی سزا سنادی

شعیب جمیل

ایڈیشنل سیشن جج بخت عالم نے وافر مقدار میں منشیات سمگل کرنے کے الزا م میں گرفتارملزم گل خان کو جرم ثابت ہونے پر عمر قید بامشقت اور پانچ لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنادی۔ استغاثہ کی جانب سے کیس کی پیروی انٹی نارکاٹکس فورس کے سپیشل پراسیکیورٹرعرفا ن الرحمان نے کی۔ استغاثہ کے مطابق گرفتار ملزم گل خان پر الزا م ہے کہ اسکواے این ایف کے اہلکاروں نے چودہ کل ہیرئن سمگل کرنے کی کوشش کا ناکام بناتے ہوئے اسے گرفتا ر کرکے اسکے خلاف انسداد منشیات تحت مقدمہ درج کرلیا۔ تفیش مکمل ہونے کے بعد اے این ایف نے مکمل چالان عدالت میں جمع کرادیا، گزشتہ روز ملزم کا ٹرائل مکمل ہونے کے بعدعدالت نے تمام گواہوںاور ثبوتوں کی بناء پر ملزم پر جرم ثابت ہونے کی بناء پر عمر قید بامشقت اور پانچ لاکھ روپے جرمانے کی سزاسنادی ، جرمانے کی عدم ادائیگی کی صورت میں مزید چھ ماہ کی قیدجیل میں گزارناہونی جبکہ کیس کے معاون ملزمان صدیق ، ذین اللہ اور خان کو اشتھاری قراردیے کرکے انکے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed