کراچی کے علاقے ماڈل کالونی کے نجی اسکول میں کانچ کا ٹکڑا گلے پر لگنے سے جاں بحق طالب علم حذیفہ کے والد نے اسکول انتظامیہ کو معاف کر دیا۔
جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے حذیفہ کے والد محمد اسلام نے کہا کہ میں نے اللّٰہ کی رضا کی خاطر معاف کر دیا، واقعہ حادثاتی طور پر پیش آیا۔
مرحوم طالب علم کے والد نے کہا کہ حذیفہ 24 فروری کو اسکول میں بوتل کا کانچ گلے پر لگنے سے زخمی ہوا تھا۔
نجی اسکول کا طالب علم حذیفہ 5 دن زیر علاج رہنے کے بعد گزشتہ روز سول اسپتال میں دم توڑ گیا تھا، نماز جنازہ کے بعد حذیفہ کی تدفین مقامی قبرستان میں کر دی گئی۔