صوبے بھر میں چینی باشندوں کو ہر ممکن سیکورٹی فراہم کریں گے، آئی جی خیبر پختون خوا اختر حیات خان

 

 

پشاور (نمائندہ خصوصی) آئی جی پولیس خیبر پختون خوا اختر حیات خان نے کہا ہے پاک چین دوستی سمندر سے گہری، ہمالیہ سے بلند اور شہد سے میٹحی ہے اور دونوں ممالک نے ہر مشکل وقت میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے۔ خیبر پختون خوا پولیس صوبے بھر میں چینی باشندوں کو ہر ممکن سیکورٹی فراہم کرے گی اس سلسلہ میں کوئی دقیقیہ فروگزشت نہیں کیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشاور میں قائم چینی ثقافتی مرکز چائنہ ونڈو کے دورے کے موقع پر کیا۔ آئی جی پولیس کو چائنہ ونڈو کی سیکورٹی سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ انہوں نے چائنہ ونڈو میں چین کی ثقافت سے متعلق مختلف گیلریاں دیکھیں اور ان میں گہری دل چسپی کا اظہار کیا۔

آئی جی پولیس اختر حیات خان چائنہ ونڈو میں میڈیا سے گفت گو کر رہے ہیں

آئی جی پولیس نے قومی کمیشن برائے ٹیکینیکل اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اوریو این ایچ سی آر کے اشتراک سے چائنہ ونڈو  میں منعقد ہونے چھ ماہ پر محیط ڈیجیٹل میڈیا کورس کے شرکاء میں اسناد بھی تقسیم کیں۔ کورس میں پاکستان اور افغانستان کے پچیس طلباء و طالبات کے شرکت کی۔سرٹیفیکٹس تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب اور میڈیا سے گفت گو میں اختر حیات خان نے کہا کہ انہوں نے کہا سی پیک منصوبہ پاکستان کی ترقی اور خوش حالی کا منصوبہ ہے جبکہ خیبر پختون خوا میں جاری منصوبوں سے جہاں مقامی افراد کو روزگار حاصل ہو گا وہیں معیشت بھی ترقی کرے گی یہی وجہ ہے کہ وفاقی حکومت کی ہدایات کی روشنی میں انہوں نے خاص طور پر رشکئی سپیشل اکنامک زون کا دورہ کیا جبکہ صوبے بھر میں متعلقہ ریجنل پولیس آفسروں نے مختلف منصوبوں پر جاری کام میں حصہ لینے والے چینی باشندوں کی سیکورٹی سے متعلق امور کا جائزہ لیا ہے اوراس سلسلہ میں ہر ممکن اقدامات کئے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ خیبر پختون خوا میں غیر ملکی باشندوں کی جان و مال کی حفاظت کے لئے کوئی دقیقیہ فروگزاشت نہیں کیا جائے گا۔ غیر ملکیوں کو بلا خوف و خطر خیبر پختون خوا آنا چاہئیے۔ اختر حیات خان کا کہنا تھا کہ موجودہ وقت کا تقاضا ہے کہ ڈیجیٹل میڈیا کی مقبولیت کے پیش نظر اس اہم ترین میڈیم سے فائدہ اٹھانے کے لئے نوجوانوں کو ترغیب دی جائے اور یہ امر لائق ستائش ہے کہ قومی کمیشن برائے ٹیکینیکل اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اور یو این ایچ سی آر کے اشتراک سے چائنہ ونڈو  میںٹریننگ کا اہتمام کیا گیا جس کے مستقبل میں انتہائی اہم نتائج برآمد ہوںگے۔آئی جی پولیس نے چینی سفارت خانہ کے تعاون سے پشاور میں قائم چینی ثقافتی و اطلاعاتی مرکز کے قیام کو خوش آئندہ قرار دیا اور کہا کہ یہ امر بھی لائق ستائش ہے کہ لوگوں کی بڑی تعداد اپنے برادر ہمسایہ ملک چین کی ثقافت سے آگہی کے لئے اس اسٹیٹ آف دی آرٹ مرکز کا دورہ کر چکی ہے۔ قبل ازیں آئی جی پولیس نے آ ئی جی پولیس نے قومی کمیشن برائے ٹیکینیکل اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اور یو این ایچ سی آر کے اشتراک سے منعقدہ ڈیجیٹل میڈیا کورس کے شرکاء میں اسناد تقسیم کیں۔ اس موقع پر چائنہ ونڈو کے ایڈمنسٹریٹر امجد عزیز ملک نے آئی جی پولیس کو ٹریننگ کورس سے متعلق آگاہ کیا۔

آئی جی پولیس خیبر پختون خوا اختر حیات خان کو چائنہ ونڈو میں سیکورٹی سے متعلق بریفنگ دی جا رہی ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed