پشاور ماڈل سکول میں چائنیز فیسٹیول کا انعقاد, طالبات کی شاندار پرفارمنس

پشاور(جنرل رپورٹر)چینی ثقافتی و اطلاعاتی مرکزچائنہ ونڈو کے تعاون سے پشاور ماڈل سکول گرلز 5میں نئے چینی سال کی تقریبات کے سلسلہ میں چائنیز فیسٹیول کا انعقاد ہوا۔فیسٹویل میں بڑی تعداد میں طالبات، اساتذہ اور والدین نے شرکت کی طالبات نے بہترین پرفارمنس کا مظاہرہ کرتے ہوئے شرکا سے خوب داد وصول کی۔سکول کی

بچیوں نے چین کے روایتی لباس زیب تن کرکے تقریب کو چار چاند لگا دئیے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر چائنہ ونڈو ناز پروین کا کہناتھا کہایہ امر لائق ستائش ہے کہ پشاور ماڈل سکول سمیت پشاور اور صوبے کے مختلف تعلیمی اداروں نے انگریزی زبان کے ساتھ ساتھ چینی زبان سکھانے کا آغاز کر دیا ہے جس سے طلباء کو نہ صرف ملازمتوں کے حصول میں آسانی ہو گی بلکہ عام بول چال میں بھی وہ آگے بڑھ سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک کا منصوبہ پاکستان کی ترقی و خوش حالی کا منصوبہ ہے اور چینی حکومت کی ہر ممکن خواہش ہے کہ پاکستان کے عوام کو مشکلات سے نکالا جائے اور انہیں روزگار کے مواقع فراہم کئے جائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ آئندہ چند سال میں چائنہ امریکہ کوپیچھے چھوڑکر دنیا کی پہلی بڑی معاشی قوت بن جائے گا۔اس ترقی کیلئے چین کے لوگو ں نے بہت محنت کی ہے ترقی ایسے نہیں ملتی چائنہ کی ترقی کاراز قدرت کے بنائے گئے اصولوں پر عمل کرناہے کہ وہ دن کی روشنی کے ساتھ اٹھتے ہیں اورسورج کے غروب ہونے تک کام کرتے ہیں۔اس موقع پر رنڑا ویلفیئر فاؤنڈیشن کی سرپرست اعلیٰ مہوش علی خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پشاور ماڈل سکول میں نئے چینی سال کی مناسبت سے تقریب کا انعقاد اس امر کا واضح ثبوت ہے کہ پاکستان اور چین کے تعلقات سمندر سے گہرے اور ہمالیہ سے بلند ہیں۔انہوں نے پشاور میں قائم چینی ثقافتی مرکز چائنہ ونڈو کے منتظمین کو بھی خراج تحسین پیش کیا جو پاک چین دوستی میں اپنا بھرپور مثبت اور تعمیری کردار ادا کر رہے ہیں۔قبل ازیں سکول کی طالبات نے چینی ملبوسات پہن کر چین کی ثقافت کی بھرپور عکاسی کی۔ایسا لگتا تھا کہ پشاور کی بجائے چینی طالبات اپنی ثقافت کی جھلک پیش کر رہی ہیں۔ حاضرین نے طالبات کو ان کی شاندار پرفارمنس پر زبردست خراج تحسین پیش کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed