پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ارکان قومی اسمبلی کے استعفے منظور کیے جانے کے خلاف لاہور ہائیکورٹ کا تفصیلی فیصلہ قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کو موصول ہو گیا ہے۔فیصلے میں پی ٹی آئی کے 35 ارکان کے استعفوں سے متعلق اسپیکر قومی اسمبلی کا فیصلہ برقرار رکھا ہے، الیکشن کمیشن کا نوٹیفکیشن معطل کرکے سماعت مکمل ہونے تک دوبارہ انتخاب کروانے سے منع کیا گیا۔لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے میں استعفے منظور کرنے کے اسپیکر کے فیصلے کو نہیں چھیڑا گیا، اسپیکر قومی اسمبلی کے 22 جنوری کے نوٹیفکیشن کی کاپی نہیں لگائی گئی۔لاہور ہائیکورٹ کا کہنا ہے کہ اسپیکر کے فیصلے کےخلاف کوئی عبوری ریلیف نہیں دیا جا سکتا۔