بھتہ خوری کے الزام میں گرفتار ملزمان کو ضمانت پر رہا کرنے کے احکامات جاری کردیئے

شعیب جمیل

پشاور کی انسدا د دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے بھتہ خوری اور دہشت گردی کے الزا م میں گرفتار چچار اور بھتجے کو ضمانت پر رہا کرنے کے احکامات جاری کردیئے ۔ استغاثہ کی جانب سے کی کیس کی پیروی سید باسط شاہ ایڈووکیٹ نے کی۔ استغاثہ کے مطابق گرفتار ملزمان عبدالرازق اور محمد ندیم ساکن باڑہ جوکہ آپس میں چچا اور بھتجے ہیں پر الزام ہے کہ ان کا تعلق افغانستان کے لشکر اسلامی سے ہے ،انھوں نے گزشتہ روزعبدالغفار نامی شخص سے بھتہ کی عدم ادائیگی کی صورت میں گھر پر گرینڈ سے حملہ کیا، جس پر سی ٹی ڈی نے کاروئی کرتے ہوئے مذکورہ ملزمان کو دیگرساتھیوں سمیت گرفتا رکرکے انکے خلاف دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔ ملزمان نے اپنی گرفتار ی کے خلاف اے ٹی سی عدالت میں درخواست ضمانت دائر کی، گزشتہ روز جب کیس کی سماعت مکمل ہوئی تو عدالت نے دونوں ملزمان کو ضمانت پر رہاکرنے کے احکامات جاری کردیئے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed