شعیب جمیل
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج پشاور اشفاق تاج نے خلیجی ملک بحرین کو تین کلو آئس سمگلنگ کرنے کے مقدمے میں نامزد ملزم کو جرم ثابت ہونے پر دس سال قید اور پانچ لاکھ روپے جسمانہ کی سزاء سنادی۔ استعاثہ کی جانب سے کیس کی پیروی اے این ایف کے سپیشل پراسیکیورٹر عرفان الرحمان نے کی ۔ استغاثہ کے مطابق ملزم نسیم سکنہ اکا خیل ضلع خیبر پر الزام تھا کہ وہ19 اگست 2021کوباچا خان انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر خلیجی ملک بحرین کو اٗس سمگل کر رہے تھے جس کو اینٹی نارکاٹکس اہلکاروں نے حراست میں لیا اور تلاشی کے دورام ملزم کے بیگ سے تین کلو دو سو گرام آئس برآمد ہوئی جس کے بعد ملزم کے خلاف منیشات مقدمہ درج کردیا اور چالان عدالت میں جمع کردی گئی۔ عدالت نے مقدمے کی سماعت مکمل ہونے اور جرم ثابت ہونے کے بعد ملزم کو دس سال قید اور پانچ لاکھ روپے جرمانہ کی سزاء سنادی۔ جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں مجرم کو مزید 2سال قید بامشقت کی سزا بھگتنی پڑے گی۔