گھی ، آئل ،چائے ، دودھ اورمرغی کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہو گیا ہے ، دودھ فروشوں نے فی کلو چالیس روپے کا اضافہ کے ساتھ دودھ دو سو روپے کر دیا ہے ۔ گھی درجہ اول 450روپے سے 500روپے فی کلو ، د رجہ دوئم 500سے 540روپے فی کلو ، درجہ اول 540سے 580روپے فی کلو ، ہو گیا ہے ۔ چائے 1600روپے فی کلو سے سو روپے فی کلو اضافہ کے ساتھ 1700روپے ، دودھ 160روپے سے 200روپے فی کلو ، مرغی 400روپے سے 405روپے فی کلو ہو گئی ہے ،
آئل درجہ اول 420روپے سے 500روپے ، آئل درجہ دوئم 500سے 550روپے ، آئل درجہ اول 550سے 600روپے فی لیٹر ہو گیا ہے ۔ ضلعی انتظامیہ پشاور تاجروں کے سامنے بے بس ہو کر رہ گئی ہے نابنائیوں نے روٹی تیس روپے کر دی ہے ۔ مہنگائی کے باعث سفید پوش طبقہ کو سب سے زیادہ مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ دودھ فروشوں نے دودھ میں ساٹھ روپے فی کلو کا اضافہ خود ساختہ طور پرکردیا ہے پشاور پولیس لائن میں دہشت گردی کے واقعہ کے بعد ضلع انتظامیہ پشاور خوف کے باعث دفاترتک محدود ہو گئی ہے سینکڑوں افسران کے باوجود پشاور میں مہنگائی میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے ۔