پشاور سے دو مشتبہ افراد گرفتار

سانحہ پشاور پولیس لائن میں دہشت گردوں کو فانسنگ کے الزامات میں چوک یادگار اور ہشتنگری سے آپریشن کے دوران دو مشتبہ افراد کو گرفتارکرلیا ہے ، پولیس ذرائع کے مطابق گزشتہ روز قانون نافذ کرنے والے اداروں نے چوک یادگار میں آپریشن کے دوران مشتبہ شخص کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ ہشتنگری چوک میں بھی ایک مشتبہ شخص کو مبینہ الزامات میں گرفتارکر کے نامعلوم مقام پر منتقل کیا گیا ہے۔ گرفتارہونے والے دونوں افراد کے چہرے اور منہ کو ڈھانپتے ہو ئے تاجروں کے مطابق گاڑی میں نامعلوم افراد اپنے ساتھ لئے گئے ۔ چوک یادگار میں درجنوں غیر قانونی کرنسی ڈیلرز موجود ہیں ایف آئی اے کی جانب سے چھاپوں کے باوجود غیر قانونی ڈیلرز کی پشت پناہی بعض سیاسی شخصیات اور بعض تاجر وں کے اہم رہنماء کر رہے ہیں ذرائع نے بتایا ہے کہ پشاور پولیس لائن دھماکے میں غیر ملکی ا یجنسی اور کالعدم تنظیم کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے اوراس کی منصوبہ بندی افغانستا ن میں کی گئی تھی ۔ ملوث دہشت گرد اور سہولت کار کی گرفتاری کے لئے ایک کروڑ روپے کا انعام بھی مقرر کیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed