سبسڈائز آٹا بلدیاتی نمائندوں کے ذریعے تقسیم کرنیکا فیصلہ

پپشاور میں حکومت کی جانب سے فراہم کیا جانے والا سستا آٹا منتخب بلدیاتی نمائندوں کے ذریعے سیاسی وابستگی سے بالا تر ہو کر تقسیم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ مئیر پشاور حاجی زبیر علی کی درخواست پر کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود نے کیا۔اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ پشاور کو تمام غیر ضروری آٹا کے کوٹے منسوخ کر کے ہر نیبر ہوڈ اور ویلیج کونسل کو روزانہ کی بنیاد پر دو سو آٹے کے تھیلے فراہم کرنے کی ہدایات جاری کئے گئے۔آٹے کی تقسیم نیبر ہوڈ اور ویلیج کونسل چیئرمین کے زیر نگرانی یقینی بنایا جائے گا اور اسی کے نام پر کوٹہ الاٹ ہوگا۔ضلعی انتظامیہ کو یہ بھی ہدایات جاری کئے گئے کہ تمام نیبر ہوڈ اور ویلیج کونسل کے چیئرمینوں کو حکومت کی جانب سے مرتب کردہ ضابطہ اخلاق کو یقینی بنانے کا پابند کیا جائے گا اور سرکاری ریٹ سے زیادہ فروخت کرنے والے چیئرمین کا کوٹہ منسوخ کر کے بھاری جرمانے عائد کرنے کی ہدایات جاری کئے گئے گئے کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے فراہم کیا جانے والا سبسڈائز آٹا سیاسی وابستگی سے بالاتر ہو کر مستحق افراد میں تقسیم کیا جائے گا اس سلسلے میں منتخب بلدیاتی نمائندوں سے خدمات لئے جائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed