ایڈوکیٹ جنرل دفاتر کے لاء افسران کو ہٹانے کا فیصلہ

شعیب جمیل

خیبرپختونخوا کی موجودہ نگران حکومت نے سابقہ دور حکومت میں تعینات ہونے والے ایڈوکیٹ جنرل دفاتر کے لاء افسران کو ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے ، ایڈوکیٹ جنرل خیبرپختونخوا کو کچھ روز قبل ہٹا کر نیا ایڈوکیٹ جنرل تعینات کیا گیا ہے جس کے بعد مزیدلاآفیسرز سے متعلق تبادلے جلد متوقع ہیں۔ ذرائع کے مطابق صوبائی حکومت نے نئے لاآفیسر تعیناتی کیلئے مشاورت مکمل کرلی ہے اور اس حوالے سے جلد نئے لاآفیسر کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کئے جانے کا امکان ہے ۔ ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ حکومت میں تعینات کئے گئے لاآفیسر کو ہٹایا جائے گاجن میں بعض گزشتہ کئی سالوں سے لاآفیسرز کی حیثیت سے تعینات ہیںتاہم ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ بعض لاآفیسرز کو موجودہ سیٹ اپ میں برقرار رکھا جاسکتا ہے ۔ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ اس حوالے سے صوبائی حکومت، گورنرخیبرپختونخوا اور ایڈوکیٹ جنرل آفس کے درمیان نئے لاآفیسرز کے نام فائنل کرنے سے مشاورت مکمل کرلی گئی ہے جس کے بعد نوٹیفیکیشن جلد جاری ہونے کا امکان ہے ۔ واضح رہے کہ کچھ روز قبل نگران صوبائی حکومت نے گزشتہ حکومت کے ایڈوکیٹ جنرل خیبرپختونخوا کو ہٹا کر عامر جاوید کوایڈوکیٹ جنرل خیبرپختونخوا تعینات کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed