ایس ایچ او مچنی گیٹ کے وارنٹ گرفتاری جاری

شعیب جمیل

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج آفتاب اقبال خان نے حکم عدولی پر ایس ایچ او مچنی گیٹ اعجاز خان اور تین پولیس اہلکاروں سمیت سات افراد کے خلاف بلاضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیا ۔ گزشتہ روز جب عدالت نے ملزم محمد شفیق کی اقدام قتل مقدمے کی سماعت شروع کی تو اس دوران استغاثہ کے گواہان ایس ایچ او اعجاز خان ، اے ایس آئی شاہ عالم خان ، رحیم اللہ ، ڈاکٹر عثمان ایل آر ایچ ، سب انسپکٹر فاروق شاہ اور ماجد ساکن دارمنگی پشاور عدالت میں پیش نہیں ہوئے جس کی وجہ سے گواہان کے بیانات قلمبند نہ ہوسکے ۔ عدالت نے سماعت کے بعد مذکورہ گواہان کے خلاف بلاضمانت وارنٹ جاری کردیے اور انہیں گرفتار کرنے اور 21فروری تک عدالت میں پیش کرنے کے احکامات جاری کردیئے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed