ہنگامہ آرائی: تحریک انصاف کے عامر ڈوگر اور ن لیگ کے سینیٹر گرفتار

ملتان: الیکشن کمیشن کے دفتر میں ہنگامہ آرائی کے الزام میں پولیس نے تحریک انصاف کے رہنما ملک عامر ڈوگر سمیت 10 کارکنان جبکہ مسلم لیگ ن کے امیدوار شیخ طارق رشید اور سینیٹر رانا محمود الحسن سمیت متعدد کارکنان کو گرفتار کرلیا۔الیکشن کمیشن میں حلقہ این اے 155 کے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے موقع پر مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف کے کارکنان میں تصادم ہوا جس کے بعد الیکشن کمیشن کا دفتر میدان جنگ بنا۔ الیکشن کمیشن نے واقعے کا نوٹس لیکر ملزمان کیخلاف کارروائی کا اعلان کیا تھا جس کے بعد پولیس کی بھاری نفری نے ملک عامر ڈوگر کو انکے ڈیرے سے 10 کارکنان سمیت گرفتار کرلیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed