پشاور ہائیکورٹ، گیٹ پر تلاشی کے دوران وکیل سے پستو ل برآمد

شعیب جمیل

پشاور ہائیکورٹ کے داخلی گیٹ پر تلاشی کے دوران وکیل سے پستو ل برآمد کرکے اسکے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ تفصیلا ت کے مطابق گزشتہ روزسیشن کورٹ سے ہائیکورٹ کے داخلی راستہ میں تلاشی کے دوران پولیس اہلکاروں نے صوابی سے تعلق رکھنے والے نادر علی ایڈووکیٹ سے غیر لائسنس یافتہ پستول برآمد کرکے ملزم کو تھانہ شرقی پولیس کے حوالے کردیا،پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم مزید تحقیقات شروع کردی، دوسری جانب متعلقہ پولیس کاکہناتھاکہ انکی دشمنی ہے جسکی وجہ سے وہ اپنے پاس پستول رکھے ہوئے ہیں، واضح رہے کہ پشاور ہائیکور ٹ بارایسوسی ایشن نے پشاورہائیکورٹ کے احاطہ میں اسلحہ لانے پر مکمل پابندی عائد کررکھی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed