مردان میںپاک فضائیہ کے طیارے کو حادثہ، پائلٹ محفوظ

ضلع مردان میں پاک فضائیہ کا تربیتی مشاق طیارہ حادثہ کا شکار ہوگیا تاہم طیارے میں موجود دونوں پائلٹ محفوظ رہے۔ترجمان پاک فضائیہ کی جانب سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا کہ طیارے نے مردان کے قریب کھیتوں میں ہنگامی لینڈنگ کی، حادثے کا شکار طیارہ پاک فضائیہ کا سپر مشاق تربیتی جہاز تھا۔ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق حادثے کی تحقیقات کے لیے بورڈ آف انکوائری تشکیل دے دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل مارچ 2022 میں بھی پشاور کے قریب پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا اور طیارے میں موجود دونوں پائلٹ شہید ہوگئے تھے۔ترجمان پاک فضائیہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ معمول کے تربیتی مشن کے دوران پشاور کے قریب گر کر تباہ ہوگیا اور دونوں پائلٹ شہادت کے رتبے پر فائز ہو گئے تھے تاہم زمین پر کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed